ایرانی مسلح افواج کے عدالتی ادارے کے سربراہ: جعلی صیہونی حکومت کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت پر پچھتانا پڑے گا

گرگان (ارنا) ایران کی مسلح افواج کے عدالتی ادارے کے سربراہ نے گذشتہ رات ایران کے خلاف صیہونی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دفاعی میزائلوں اور مسلح افواج کے بنائے گئے نظام نے شاندار کارکردگی دکھائی اور جس طرح ماضی میں دشمن کو پچھتانا پڑا تھا آئندہ بھی یہ جعلی اور سفاک حکومت منہ کی کھائے گی۔

احمدرضا پورخاقان نے کہا کہ حزب اللہ کے مزاحمت کاروں، یمن کے حوثیوں اور ایران کی کامیاب میزائل کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئرن ڈوم اپنی خصوصیات کھو چکے ہیں۔ انہوں نے صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایسی جگہ نہیں ہے جہاں تم شیر کی دم سے کھیلنا چاہتے ہو۔

انہوں نے فلسطین کے حقیقی باشندوں کے درمیان ریفرنڈم کے انعقاد کو امن کے حصول کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ریفرنڈم کے انعقاد سے انصاف کے ذریعے امن قائم ہوگا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ  ایرانی قوم نے دفاع مقدس اور دیگر حساس لڑائیوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن اپنی عزت پر آنچ نہ آنے دی، کہا  کہ ایک ایسا ملک جو ایک تعلیم یافتہ، ترقی کی راہ پر گامزن اور طاقتور مسلح افواج رکھتا ہے محفوظ اور پرامن ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .